6

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وائٹل گروپ میں مفاہمتی

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وائٹل گروپ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وائٹل چائے کی فیکٹری کا دورہ کیا، جہاں فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔فیکٹری منیجر محمد زاہد، پروڈکشن منیجر چوہدری محبوب، جبکہ راؤ عمر سعید اور طاہر توگیروی نے وفد کو فیکٹری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا
دورہ کے دوران جدید معیاری طریقہ کار اور کوالٹی کنٹرول کے اقدامات سے آگاہ کیا۔دورے کے اختتام پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وائٹل گروپ آف کمپنیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد طلبہ کو صنعتی میدان سے جوڑنا، انٹرن شپ پروگرامز فراہم کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور تعلیمی و صنعتی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران نے کہا کہ ہارون آباد میں اس معیار کی صنعتی سہولت کا قیام خوش آئند ہے اور وائٹل گروپ کی جانب سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا قابلِ تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام مرتضیٰ اور میاں مصطفیٰ کا وژن قابلِ تحسین ہے اور یہ اشتراک طلبہ کے لیے عملی میدان میں آگے بڑھنے کے نئے دروازے کھولے گا.انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں