65

حیدرآباد میں کالی ماتا مندر پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ رپوٹ وجئے کمار واسوانی انٹرنیشنل دعا ان لائین نیوز

حیدرآباد میں کالی ماتا مندر پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل دعا ان لائین نیوز

یہ واقعہ نہ صرف ایک عبادت گاہ پر حملہ ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور امن کے خلاف ایک سنگین سازش بھی ہے۔
رمیش کمار ڈوڈانی
سندھ سناتن پنچایت کے کنوینر ایم پی اے انیل کمار رتنانی کی ہدایت پر ڈپٹی کنوینر منوہر لعل ہندوجا، مرکزی ممبران رمیش کمار ڈوڈانی، منوج کمار جیوَانی اور ڈاکٹر سنیل کمار پنجوانی فوری طور پر ماتا کالی مندر فتح چوک حیدرآباد پہنچے اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ مندر کے پجاری اور لچھمن کمار کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر انیل کمار رتنانی نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ افراد سے رابطہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ علاقے کے ایم پی اے صابر قائم خانی کے ساتھ مندر میں ایک اہم اجلاس بھی طے کیا گیا، جس میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔ امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں