13

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے فلڈ،ہل ٹورنٹ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،ڈی ایس پی صدر ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان ،سی ای او ایجوکیشن محمد عیسیٰ لالی ،ایکسیئن ایریگیشن خوشاب علی رضا، سی ای او ایم سی سندس رابیل،ریسکیو انچارج 1122 علی حُسین،ایس ڈی اومحکمہ ایریگیشن خوشاب اور سب انجینیئرمحکمہ ہائی وے گُل حسن سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ایکسیئن ایریگشن علی رضا ،ریسکیو انچارج علی حُسین نے دریاوُں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں