سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں )ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی احکامات پر سکھر پولیس کا باگھڑجی کے کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق پرانے تنازعے/تکرار کی بنیاد پر جتوئی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوا جس کی شناخت عبد الکریم جتوئی کے نام سے ہوئی،ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے باگڑجی کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور امن و امان خراب کرنے والے ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا، ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے،ملوث ملزمان جتوئی گینگ کے کئے ٹھکانوں اور گھروں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا،واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس وقتاً فوقتاً چھاپا مار کاروائیاں کر رہی ہے اور انشاءاللہ ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]