14

بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ اج مورخہ 28 اپریل 2026 بروز منگل آل پاکستان ڈسپنسر فیڈریشن جڑانوالہ ضلع فیصل اباد کے زیر

پریس ریلیز.
کمالیہ سے رپورٹ کر رہے ہیں افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
اج مورخہ 28 اپریل 2026 بروز منگل آل پاکستان ڈسپنسر فیڈریشن جڑانوالہ ضلع فیصل اباد کے زیر انتظام ایک انتہائی خوبصورت اور شاندار پروگرام ہوا جس کی صدارت تنظیم کے مرکزی چیئرمین جناب ملک منیر احمد صاحب نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی محترم جناب شرافت اللہ یوسف زئی صاحب اف مردان محترم جناب سراج الدین برکی صاحب آف پشاور محترم جناب سید انصر حسین ہمدانی صاحب اسلام آباد محترم جناب عبدالعزیز جلبانی صاحب آف ٹھٹھہ سندھ محترم محمد سعید مری صاحب آف کوئٹہ بلوچستان سعید محمد مری جعفر آباد بلوچستان غلام حسین تبسم اف گلگت بلبستان تنظیم کے مرکزی صدر محترم جناب خالد حسین جٹ صاحب اف میر پور خاص سندھ محترم جناب قاضی محمود الحق صاحب آف اٹک محترم جناب ساون بلوچ آف ٹھٹھہ صوبائی صدر سندھ محترم جناب ارشد خان پمز ہسپتال اسلام آباد ملک ذیشان اعوان پمز ہسپتال اسلام آباد مرکزی صدر APPA امجد رضا سندھو جنرل سیکرٹریAPPA راشد منہاس محترم جناب تجمل عباس جٹ صاحب آف تاندلہ محترم جناب ملک محمد یوسف اعوان آف سرگودھا ملک محمد اشرف کھوکھر اف خوشاب نذیر احمد گھمن صاحب آف سیالکوٹ محترم جناب میاں محمد نعیم اف گجرانوالہ محترم جناب میاں محمود احمد صاحب آف لاہور محترم جناب سلطان محمود بھٹی اف لاہور محترم جناب بشارت رسول صاحب آف ساہیوال محترم جناب اے ڈی کنول صاحب آف وہاڑی محترم جناب ملک محمد شکیل صاحب آف ڈیرہ غازی خان محترم جناب محمد بن ثناءاللہ آف بہاول نگر محترم جناب سلمان بصری صاحب آف بہاولپور محترم جناب ملک محمد رمضان صاحب آف جھنگ محترم رانا سعید صاحب محترم جناب ملک محبوب احمد اعوان محترم جناب عمر فاروق محترم جناب محمد اشرف کھوکھر صاحب محترم جناب محمد شاہد پنسوتا صاحب محترم جناب عامر نذیر گجر محترم جناب علی احمد صاحب آف فیصل آباد نے شرکت کی
تمام مقررین نے سکوپ آف پریکٹس( ڈسپنسر ٹیکنالوجی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل سے منظور ھونے پر کھل کر اپنا اپنا اظہار خیال کیا محترم شرافت اللہ یوسف زئی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل جو کہ پی ایم ڈی سی کی طرح گورنمنٹ کاایک ادارہ ھے کی طرف سے جاری شدہ سکوپ آف پریکٹس کے مطابق تمام ٹیکنالوجی کو اپنی اپنی ڈومین میں کام کرنے کا قانونی حق ھے پاکستان کے قانون کے مطابق الائیڈ ہیلتھ کا کام کسی ڈاکٹر نے نہیں کرنا اور اسی طرح کسی ڈاکٹر کا کام کسی الائیڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی والے نے نہیں کرنا اس لئے میری ڈاکٹر یا ڈاکٹر کی پی ایم ڈی سی کونسل سے درخواست ھے کہ کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل(ڈسپنسر) کو اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنے سے نہ روکیں اور اگر حقیقی طور پر عطائیت کو ختم کرنا ھے تو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیکنالوجی کے لوگوں کو اپنا دست بازو بنائیں ان کو اپنے ساتھ ملا کر اچھے نتائج حاصل کریں لیکن اگر صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پھر ہر شعبہ کے لئے مشکلات پیدا ھوں گیں جس کے ذمے دار آپ یعنی ڈاکٹر کیمونٹی کے لوگ ھوں گے محترم جناب شرافت اللہ یوسف زئی صاحب نے مزید کہا کہ کچھ نام نہاد لوگ ھماری ڈسپنسر ٹیکنالوجی کے سرپرست یا ترجمان بنے ہوئے ہیں میں وضاحت کر دوں کہ ان نام نہاد لوگوں کا ھماری ڈسپنسر ٹیکنالوجی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ھے اس لئے ان لوگوں کو بیوقوفوں کی طرح ھماری ٹیکنالوجی کے حوالے سے بیان بازی کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ آج ھماری ڈسپنسر ٹیکنالوجی کے حوالے سے پورے پاکستان سے آئے ہوئے دوستوں نے ثابت کر دیا ھے کہ ھم اکھٹے تھے اکھٹے ہیں اور انشاء اللہ اکھٹے رہیں گے
آخر پر ملک منیر احمد صاحب نے پروگرام کی کامیابی پر آل پاکستان ڈسپنسر فیڈریشن جڑانوالہ کی انتظامیہ میاں شہزاد انور ملک راشد سلیم منیر احمد ضیاء محمد شفیق انجم میاں محمد عامر محمد جمیل سلطانی محمد ندیم بوٹا محمد سلیم علی شیر حسنین قاسم ودیگر دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا 🌹🤲🌹

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں