خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ادبی، تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی درست سمت میں رہنمائی نہایت ضروری ہے۔ مثبت سرگرمیاں نہ صرف ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں بلکہ نوجوانوں کو منفی رجحانات سے بھی دور رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور ادبی پروگراموں میں شرکت سے نوجوانوں میں خود اعتمادی، برداشت اور ٹیم ورک جیسے اوصاف پیدا ہوتے ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر نوجوانوں کے لیے مختلف تقریبات، مقابلہ جات اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خوشاب میں ادبی و کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ ایک صحت مند، باشعور اور متحرک معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]