نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب کی ہدایات پرڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نور پورتھل میں کھلی کچہری لگا کر آنے والے سائلین سے ان کے مسائل سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پرڈاکٹر عمارہ شیرازی ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ا پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل نور پور تھل میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔کھلی کچہریوں سے مسائل کا فوری حل ممکن ہوتاہے اور یہ عوام کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے علاوہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل کے حل اور ضلع بھر کے افسران و دیگر پولیس ملازمین کی شکایات کے حل کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔عوام کے مسائل میرٹ کی بنیاد پر حل کیے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی نور پور تھل محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ نور پور تھل محمد طارق ندیم اور ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں محمد توقیر بھی موجود تھے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]