4

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ پولیس کانسٹیبل (SPD-1) کے ویٹنگ امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب نواب شاہ کے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ پولیس کانسٹیبل (SPD-1) کے ویٹنگ امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب نواب شاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت مظہر علی، اسرار علی جویو، صدام علی اور انور علی خاصخیلی نے کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کر رکھا ہے، لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود انہیں تاحال آفر آرڈرز جاری نہیں کیے گئے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو فوری طور پر آفر آرڈرز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کی دیرینہ پریشانی کا فوری ازالہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں