نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے براہِ راست سماعت
نوابشاہ: ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اردلی روم کے دوران مختلف محکمانہ امور، ڈسپلن، کارکردگی اور عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی اور محکمانہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بعد ازاں ڈی آئی جی آفس میں عام شہریوں سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا، جہاں سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے اور پبلک سے ملاقات اور اردلی روم جیسے اقدامات کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے۔اس موقع پر ریڈر ٹو ڈی آئ جی ایس بی اے رینج حسین وگن بھی موجود تھے
*فیصل آباد ایس پی اقبال ٹاؤن کے خلاف مبینہ اہلیہ کا احتجاج، شادی کے دعوے پر افسر روپوش*
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب کی ہدایات پرڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نور پورتھل میں کھلی کچہری لگا کر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)چئیر مین سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ صحافت سچائی، دیانت اور عوامی