سوات میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے
سوات میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں جرائم پیشہ ماں نے اپنی ہی ننھی بیٹی کو وارداتوں میں رکاوٹ بننے پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر چوری کی وارداتیں کرتی تھی اور دونوں ملزمان آئس کے نشے کے عادی ہیں۔
دونوں ملزمان کو موٹرسائیکل چوری کے کیس میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد دورانِ تفتیش انہوں نے بچی کے قتل کا لرزہ خیز اعتراف کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 14 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔