ملک حاجی اطلس خان وزیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔ محمود خان
ملک حاجی اطلس خان وزیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔ محمود خان
اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔ سابق وزیر اعلی و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین
سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان نے سابق ایم پی اے نصیر اللہ وزیر کے تایاملک حاجی اطلس خان وزیر کے انتقال پر ان کے حجرے جا کر تعزیت کی۔انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔سابق وزیراعلی محمود خان نے مرحوم کو باوقار اور نیک دل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔