November 17, 2026

ہو ہی نہیں سکتا کہ قا.تل کوئی سراغ چھوڑے بغیر نکل جائے

FB_IMG_1777303804633

ہو ہی نہیں سکتا کہ قا.تل کوئی سراغ چھوڑے بغیر نکل جائے ۔۔۔۔۔گھر کے چار افراد کا ق.تل ، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ضلع ایس پی نے ایس ایچ او کو تھپڑ جڑ دیا ، وجہ کیا تھی جس میں پوری واردات کا راز پوشیدہ تھا ؟ اپنے کیرئیر کا ایک یادگار واقعہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی چوہدری ریاض احمد پڈھیار کی زبانی ۔۔۔چوہدری ریاض احمد پڈھیار پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے لیکن اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچے اس دوران پنجاب کے 7 اضلاع کے 40 تھانوں میں بطور ایس ایچ او کام کیا ، 2009 میں ریاض پڈھیار سرگودہا کے تھانہ عطا شہیید میں ایس ایچ او تعینات تھے کہ علاقہ میں ایک خوفناک واردات کی اطلاع ملی ، ایک سنار کے گھر میں خونریزی ہوئی جس میں کلہاڑیوں کے وار کرکے سنار ، اسکی بیوی ، جوان سال بیٹی اور ایک کم عمر بچے کو ق.تل کردیا گیا تھا ، پتہ چلا کہ مق.تول سنار کے دو بیٹے گھر پر نہیں تھے ایک پہاڑی پر ٹریکٹر چلاتا تھا جبکہ دوسرا کسی سکول میں ٹیچر تھا ۔۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے کمرے میں اتنا خون تھا کہ خون کا تالاب بنا ہوا تھا ، تلاشی کے دوران ایس ایچ او ریاض پڈھیار کو پیٹوں پر پڑے ٹرنکوں کے درمیان ایک مردانہ سفید شلوار قیمض ملے جن پر خون کے نشانات تھے ، ایک واضح نشان بٹنوں والی جگہ پر تھا جو دیگر نشانات کے مقابلے میں بڑا تھا ، پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ یہ اس نوجوان کے کپڑے ہیں جو پہاڑی پر مزدوری کرتا ہے اور اسے واقعہ کی اطلاع کردی گئی ہے وہ بھی آنے والا ہے ، مذکورہ نوجوان پہنچا تو اس نے صدمے کا اظہار کیا رونے پیٹنے لگا ۔ مگر ایس ایچ او کی نظر اسکے کپڑوں پر تھی ، لگ رہا تھا کہ اگر نوجوان کا اس واردات میں کوئی ہاتھ ہے تو اس نے جو بنیان پہنی تھی اس پر خون کا دھبا ہو گا جو اسکے کپڑوں پر ملا تھا ، ایس ایچ او صاحب نے موقع ملتے ہی نوجوان کے بٹن کھولے دیکھا تو خون کا بڑا سا دھبہ بنیان پر اس جگہ موجود تھا جہاں قمیض پر خون کا داغ تھا ، ایس ایچ او ریاض پڈھیار نے سراغ ملتے ہی جذبات میں آکر نوجوان کو ایک اتنا زوردار تھپڑ مارا کہ وہ دیوار پر جالگا مگر حیران کن طور پر ایس پی صاحب نے ریاض پڈھیار کو فوری ایک تھپڑ رسید کیا اور موقع واردات سے باہر جانے کو کہا، ایس پی کے تھپڑ کی وجہ یہ تھی کہ نوجوان کے ماں باپ بہن بھائی ق۔تل ہوئے پڑے تھے اور ایس ایچ او صاحب اسے تھپڑ مار رہے تھے ۔۔۔ یہ باہر آگئے ریاض پڈھیار اس ایس پی کو استاد مانتے تھے لہذا انہوں نے تھپٹر کا ذرا بھی غصہ نہ کیا لیکن انہیں یقین تھا کہ نوجوان کا واردات میں کوئی کردار ضرور ہے ، بعد میں ایس ایچ او نے اپنے افسر کو شک کی وجہ بتائی تو انہوں نے کہا کہ یہاں پورے علاقے سے ہزاروں لوگ اکٹھے ہیں ، لوگ صدمے یا اشتعال میں ہیں آپ مشکوک نوجوان کو کہیں اور لے جائیں اور اپنی تسلی کر لیں اگر یہ قا۔تل ہے تو اسے سزا تو ملنی ہے چاہے وہ مق۔تول خاندان کا بیٹا ہے ۔ ایس ایچ او ریاض احمد پڈھیار نوجوان کو ساتھ لے کر اپنی پرائیویٹ کار میں مقامی چیئرمین یا نمبردار کے ڈیرے پر لے گئے اور وہاں جب ملزم سے سوال جواب کیے گئے تو اس نے بنیان پر خون کے دھبے کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا اور نہ ہی اپنے کپڑوں پر خون کے دھبوں کا کوئی جواز پیش کیا الٹا معصوم اور مظلوم کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا گیا چنانچہ نمبردار کی بیٹھک میں دوسرا طریقہ استعمال کیا گیا ، پنجاب پولیس کے دو خوفناک قسم کے حوالدار اور نکے تھانیدار نے جب ملزم کو تھوڑا سا ٹائم دیا تو ملزم نے طوطے کی طرح اصل کہانی فر فر بتا دی ۔۔ ملزم کے بقول میرا والد سنار کا کام کرتا تھا اسکے ایک شاگرد کے میری بہن کے ساتھ کئی سال سے تعلقات تھے مجھے والد کے شاگرد پر شک تھا اور میں نے بارہا والدین کو کہا اس نوجوان کو گھر نہ آنے دیا کریں ۔۔۔۔لیکن والدین ہمیشہ بیٹی اور اس نوجوان کی طرفداری کرتے کہ ہمارا بیٹوں جیسا ہے ہم اسے منع نہین کرسکتے ۔۔ وقوعہ کے روز رات بھر مزدوری کرنے کے بعد جب ملزم گھر پہنچا تو دروازہ اندر سے بند تھا ، شک تو پہلے ہی دماغ میں تھا ملزم دیوار پھلانگ کر اندر گیا اور دبے قدموں ایک کمرے کا دروازہ کھولا تو دیکھا اسکا والد والدہ چھوٹا بھائی بیڈ پر سوئے ہیں جبکہ اسکی بہن اسی کمرے میں ایک چارپائی پر اپنے باپ کے شاگرد کے ساتھ نازیبا حالت میں تھی ۔ ملزم کو دیکھتے ہی بہن کے عاشق نے پھرتی دکھائی اور چند سیکنڈ میں گھر سے نکل گیا اب ملزم نے گھر میں پڑی کلہاڑی اٹھائی اور کمرے میں جا کر خوفزدہ بہن کے سر پر وار کیا ایک ہی ضرب سے وہ ڈھیر ہو گئی اسکے بعد ملزم نے ماں باپ اور بھائی کو بھی سر اور گردن پر وار کرکے موت کی نیند سلا دیا اور خود کپڑے بدل کر دوبارہ اپنی مزدوری والی جگہ پر پہنچ گیا ۔۔۔۔۔ملزم کے بقول اس نے غیرت کے نام پر ق۔تل کیا تھا کیونکہ وہ اس بے غیرتی کو جاری و ساری رہتے نہیں دیکھ سکا ۔۔۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری ڈال دی اور ق۔تل بالسبب کے جرم میں لڑکی کے عاشق کو بھی گرفتار کر لیا ، ایس ایچ او عطا شہیید ریاض احمد پڈھیار کی نگرانی میں پولیس نے اس کیس میں ایسا زبردست اور جاندار چالان مرتب کیا کہ عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا۔ئے موت سنا دی تھی جو آج کل جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں ۔۔۔۔۔