عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سامارو میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی قیادت میں شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
سامارو میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی قیادت میں شہر بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔
ٹیم نے ہوٹلوں، دکانوں، بیکریوں اور کولڈ ڈرنک ایجنسیوں پر اچانک چھاپے مارے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلویر سنگھ سوڈھا، سیفٹی آفیسر کمیش کمار اور جلال سمیجو بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
کارروائی کے دوران مختلف ہوٹلوں میں کھانوں کی چیکنگ کی گئی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔
دکانوں اور کولڈ ڈرنک ایجنسیوں پر موجود بوتلوں اور جوسز کی معیاد چیک کی گئی جبکہ سالانہ فیس جمع نہ کرانے والوں کو چالان جاری کیے گئے اور سرٹیفکیٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ صفائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل اور بیکری مالکان کو سخت ہدایات دی گئی ہیں، اور آئندہ دورے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ ہوٹلوں اور بیکریوں میں کام کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ ایک ہفتے کے اندر کرانے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ