نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) العصر سکول سسٹم نورپور تھل میں راجہ ذوالفقار علی کو بطور ایڈمن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر
نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) العصر سکول سسٹم نورپور تھل میں راجہ ذوالفقار علی کو بطور ایڈمن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری پر عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
راجہ ذوالفقار علی ایک باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، جن کی انتظامی صلاحیتیں اور تعلیمی شعبے سے وابستگی قابلِ تحسین ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے العصر سکول سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
شہریوں اور معززینِ علاقہ نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ادارے کو ترقی کی نئی منازل سے ہمکنار کریں گے۔