اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، سابق وزرائے اعظم کا نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان۔
اس اتحاد کا مقصد اکتوبر 2026 کے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔
تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سیاسی محاذ پر بڑا چیلنج درپیش ہے۔اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم، نفتالی بینیٹ اور یائیر لیپڈ نے اپنی جماعتوں کو ضم کر کے ایک نیا انتخابی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اتحاد کا مقصد اکتوبر 2026 کے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔نفتالی بینیٹ کے مطابق نئی جماعت کا نام “ٹوگیدر” رکھا جائے گا اور وہ اس کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو کی سیاست سے آگے بڑھا جائے اور ملک کو نئی سمت دی جائے۔