ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس مردان میں ایک نہایت اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان زاہد محمد کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس مردان میں ایک نہایت اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) مردان زاہد محمد کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) مردان جناب ایم انور خان بھی موجود تھے، جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ADEOs) اور تمام سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز (SDEOs) بمعہ اے ایس ڈی ای اوز نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف فنڈز کے مؤثر استعمال کے حوالے سے بالا حکام کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر تفصیلی ہدایات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ فنڈز کے درست استعمال اور سکولوں سے متعلق دیگر امور پر بھی جامع اور قابلِ عمل رہنمائی دی گئی۔متعلقہ ADEOs کو ہدایت کی گئی کہ وہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے سکولوں کو واضح اور ٹھوس ہدایات جاری کریں، اور تمام امور کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ اس ضمن میں ہارڈ کاپیز کی تیاری اور مناسب ریکارڈ مینٹیننس کے لیے باقاعدہ ڈیڈ لائنز بھی مقرر کر دی گئیں، کیونکہ ان تمام معاملات کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے۔