سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو ممبر اور لٹریری و ایجوکیشن کمیٹی کی انچارج، منزہ انور گوئندی نے گزشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی، ادبی اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔تفصیلات کے مطابق منزہ انور گوئندی نے بطور مہمانِ خصوصی متعدد معروف تعلیمی اداروں کی تقاریب میں شرکت کی، جن میں علامہ اقبال لا کالج کے یومِ اقبال کی تقریب، KIPS کالج کی سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات، یونیورسٹی آف لاہور اور سپیریئر یونیورسٹی میں یومِ خواتین کی تقریبات، بیکن ہاؤس اسکول کی سالانہ تقریب اور گورنمنٹ ہائی اسکول استقلال آباد کی سالانہ تقریب و ڈونیشن مہم شامل ہیں۔
انہوں نے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ “یوتھ فل آرٹ پروگرام” کے ذریعے نوجوان شعرا اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی، پنجابی ثقافت کے فروغ کے لیے میلوں اور تقریبات میں حصہ لیا، جبکہ سماجی بہبود سے متعلق آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے۔ مزید برآں، انہوں نے ریڈیو پاکستان پر معلوماتی پروگرامز کے ذریعے عوامی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی منزہ انور گوئندی نے پاکستان کا نام روشن کیا اور اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ ایک عظیم الشان مشاعرے میں سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ملک کی نمائندگی کی۔
علمی ،ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں نے منزہ انور گوئندی کی اس مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ان کی خدمات کو خواتین کی بااختیاری اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔ ان کی شاندار کامیابیوں پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت جاری رکھیں گی۔
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد خصوصی آمد۔
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو ممبر اور
قوم کا حقیقی ہیرو ، ڈاکٹر محمد قیوم خان خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
رانا مشہود احمد خاں کی سپیکر ملک محمد احمد خان سے سپیکر ہاوس میں تعزیتی ملاقات۔
ہارون آباد ۔۔۔۔قریبی چک 98\6.ار میں دو گروپوں میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک بتائی