رانا مشہود احمد خاں کی سپیکر ملک محمد احمد خان سے سپیکر ہاوس میں تعزیتی ملاقات۔
رانا مشہود احمد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی سپیکر ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے سپیکر ہاؤس میں تعزیتی ملاقات کی۔رانا مشہود احمد خاں نے سپیکر ملک محمد احمد خاں سے ان کی ہمشیرہ اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ان کی بھانجی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ رانا مشہود احمد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفافی وزیر چوہدری سالک حسین، ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید, ڈاکٹر ملک امیر خاں اور ملک تیمور خاں بھی موجود تھے۔