وابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹالز کی نیلامی متنازعہ
وابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹالز کی نیلامی متنازعہ ٹھیکیداروں کا شدید احتجاج، ملی بھگت کے الزامات تفصیلات کے مطابق نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر وینڈنگ اسٹالز اور کار پارکنگ کی نیلامی کے دوران اس وقت شدید تنازع کھڑا ہوگیا جب ٹھیکیداروں نے نیلامی کے عمل کو غیر شفاف، بوگس اور مبینہ ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے احتجاجاً شورشرابہ شروع کردیا، پلیٹ فارم نمبر ایک پر اسٹال نمبر 1، 3 اور 4 کی بولی لگائی گئی، جس میں اسٹال نمبر 1 بشیر اعوان، اسٹال نمبر 3 سید علی حیدر شاہ اور اسٹال نمبر 4 اسحاق عباسی نے حاصل کئے۔ تاہم نیلامی مکمل ہوتے ہی ریلوے حکام سی ایم آئی نفیس احمد اور نعمان عباسی نے مبینہ طور پر ڈی سی او سکھر محسن سیال کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹال نمبر 1 کی جگہ تبدیل کرکے اسے اسٹال نمبر 5 سے آگے منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا، اس اچانک فیصلہ پر متاثرہ ٹھیکیدار بشیر اعوان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیلامی کے بعد جگہ کی تبدیلی کھلی ناانصافی اور ریلوے قوانین سے انحراف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سکھر ڈویژن کے بعض افسران نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض دوسرے ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کے لئے صرف ان کے اسٹال کو نشانہ بنایا ہے۔ دیگر ٹھیکیداروں نے بھی اس عمل کو “دو نمبر” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، نواب شاہ پلیٹ فارم کے ٹھیکیداروں نے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ نیلامی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ڈی ایس سکھر کی نگرانی میں میڈیا کے سامنے دوبارہ شفاف بولی کروائی جائے۔ ٹھیکداروں نے انتباہ دیا کہ اگر شفافیت کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ قانونی کارروائی اور ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کا دائرہ بھڑادینگے۔