سامارو (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) سامارو شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں
سامارو (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
سامارو شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ایچ او سامارو عطا محمد لغاری کی ہدایات پر سب انسپکٹر نور حسن بھرآنی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر میر حسن کوسو کی قیادت میں پولیس نفری نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایجنسیوں، دکانوں اور کیبنز کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہے۔ اس دوران مشتبہ مقامات پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور مختلف دکانوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔
ایس ایچ او سامارو نے واضح انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تو اس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کی اس کارروائی کو شہریوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے شہر میں جرائم اور منشیات فروشی میں نمایاں کمی آئے گی۔