November 17, 2026

ہارون آباد/(سٹی رپورٹر)مہنگائی کا طوفان: پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

IMG-20260426-WA0117

ہارون آباد/(سٹی رپورٹر)مہنگائی کا طوفان: پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا
سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعودفاروق خان چغتائی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے راؤ شعیب احمد حاجی شیخ رشید۔حاجی اختر علی خلجی۔سعود فاروق خان چغتائی۔حاجی یونس۔راشد سعدی۔عدنان چوہدری۔سجادخان۔عادل سلطان۔نوید شاہ سمیت دیگرنے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ مسلسل اضافے نے عوام کو شدید معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ مہنگائی کے اس بے قابو طوفان نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عام آدمی کے لیے بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ درحقیقت مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے، جس کے اثرات براہِ راست روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پڑ رہے ہیں۔ آٹا، دالیں، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
موجودہ حالات میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جو پہلے ہی محدود آمدن میں گزارا کر رہا تھا، مگر اب اس کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
انہوں نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔