November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر اور گردونواح میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات بڑھنے

Screenshot_2026-04-26_064721

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر اور گردونواح میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات بڑھنے سے سڑکیں ویران،،لوگ گھروں میں محصور،ٹریفک بھی معمول سے کم، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق شہر اور گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے۔گرمی کی شدت میں میپکو انتظامیہ کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرآنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔