November 17, 2026

لاہور ( راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے زیر اہتمام نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی “کامیاب خواتین” کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد

IMG-20260426-WA0118

لاہور ( راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے زیر اہتمام نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی “کامیاب خواتین” کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی مہمانان خصوصی صدر نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری ، رابعہ عظمت ممبر آف گورننگ باڈی لاہور پریس کلب اور نجف فنانس سیکرٹری تھیں۔ تقریب کی صدارت پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین افتخار خان نے کی۔دیگر مہمانوں میں سینئر صحافی فضل حسین اعوان نوائے وقت، عاصم لطیف پروڈکشن انچارج ڈیلی سٹی 42، چودھری، سینئر صحافی محمد شہزاد وائس آف جرمنی شاہد حنیف لاہور رنگ نیوز، تابش بٹ اینکر بول نیوز، اقراء مغل اب تک نیوز اسائنمنٹ ایڈیٹر اور نبیلہ اکبر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب صدر خواتین ونگ شریک ہوئے اور خصوصی تعاون یو کے سے منزہ سموئیل پاکستان میڈیا رائٹرز کلب ایگزیکٹو ممبر نے کیا۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین افتخار خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج کی تقریب صدر نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری اور رابعہ عظمت کے اعزاز میں رکھی گئی ہے ہمیں خواتین کی ان کی کامیابیوں پر ان کی حوصلہ افرائی کرنے چاہیئے تاکہ خواتین کا صحافت اور دیگر فیلڈ میں اعتماد بحال ہو سکے اور خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔۔ صدر نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری نے کہا خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ صلاحیتوں میں مردوں کے برابر ہیں،” ۔ اس موقع پر افتخار خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ آج کی تقریب بہت خاص ہے کیونکہ تقریب کی مہمان خصوصی بھی خواتین ہیں اور تقریب کی منتظمین و میزبان بھی خواتین ہیں۔ تقریب کا اختتام ایک شاندار عشائیہ کے ساتھ ہوا۔