November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ میں رہائیشی اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے فراڈہونے کا انکشاف،پلاٹوں کی بکنگ کرانے والے شہری پریشان،متاثرہ شہری عدات

IMG-20260426-WA0116

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ میں رہائیشی اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے فراڈہونے کا انکشاف،پلاٹوں کی بکنگ کرانے والے شہری پریشان،متاثرہ شہری عدات پہنچ گئے، عدالت کا سابقہ رفیق ماڈل ٹاؤن اور موجودہ السید بنگلوز کے خلاف اسٹے آرڈر جاری،ذرائع کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کے علاقے دوڑ شہر میں رہائیشی اسکیموں کے نام پر شہریوں سے دھوکہ اور فراڈ کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں رہائیشی اسکیموں کے دفاتر قائم کرکے شہریوں کو سہانے خواب دکھاکرلوٹنے کا سلسلہ جاری ہے،اور اب تک سینکڑوں شہری اپنی عمر بھر کی جمع پونجی گنوا چکے ہیں،ذرائع کے مطابق دوڑ شہر میں السید بنگلوز کے نام سے پلاٹوں کی جارہی ہے یہ اسکیم پہلے رفیق ماڈل ٹاؤن کے نام سے شروع کی گئی تھی،جس میں درجنوں شہریوں نے پلاٹ بک کرائے تھے،مگر بعد ازاں السید بنگلوز کے نام سے پلاٹوں کی بکنگ کی جارہی ہے،جسکے سبب رفیق ماڈل ٹاؤن میں بکنگ کرانے والے شہری اپنے پلاٹوں سے محروم ہوگئے،جس پر متاثرہ شہریوں نے عدات سے رجوع کیا اس اسکیم پر طویل عرصے سے کیس چلنے کے بعد آخرکار متاثرہ افراد کی جیت ہوئی اور معزز عدالت نے انکا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے اسٹے آرڈر جاری کردیا ہے