*کمالیہ۔ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔ سی سی ڈی انچارج سلمان شاہد جرائم پیشہ
*کمالیہ۔ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔ سی سی ڈی انچارج سلمان شاہد جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت بن گئے ہیں شہر کمالیہ میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے سی سی ڈی ٹیم دن رات متحرک*
*کمالیہ کارروائیوں کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے* // انچارج سلمان شاہد
*سی سی ڈی کی جانب سے ڈکیتوں، چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے، جس کے باعث جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے*
*شہریوں کا کہنا ہے کہ سلمان شاہد کی قیادت میں سی سی ڈی نے جرائم پیشہ عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی ہے*
*سی سی ڈی انچارج سلمان شاہد نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد یا تو اپنی سرگرمیاں ترک کر دیں یا پھر سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں*
*سی سی ڈی انچارج سلمان شاہد کا کہنا تھا کہ جو بھی سی سی ڈی کے ریڈار میں آ گیا، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا*
*سلمان شاہد نے مزید کہا کہ کمالیہ شہر کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور سی سی ڈی کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا*
*شہریوں نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا*