November 17, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . فیڈرل سائنس سکول علاقے کا بہترین تعلیمی ادارہ ھے میاں زاہد نظامی رونگھہ

IMG-20260426-WA0114

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . فیڈرل سائنس سکول علاقے کا بہترین تعلیمی ادارہ ھے
میاں زاہد نظامی رونگھہ
تعلیم و تربیت اور جدید ایجوکیشن سے ہی ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے
پروفیسر محمد سجاد
بچوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کے لیے والدین اور اساتذہ کا باہمی ربط تعاون لازمی عنصر ہے
چوہدری محمد عرفان
میلسی (۔ ) فیڈرل سائنس سکول علاقے کا بہترین تعلیمی ادارہ ھے جو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی اور شاندار نتائج کی بناء پر دن بدن مقبولیت عامہ حاصل کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار مہمان گرامی میاں زاہد نظامی رونگھہ نے فیڈرل سائنس سکول کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد رزاق نے کیا، حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول، ویلکم سونگ اور ملی نغمے بچوں نے پیش کیے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی BZU ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد سجاد نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور جدیداے آئی ایجوکیشن سے ہی ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے۔ ھمیں دور حاضر کے جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سے بچوں کو بہرہ ور کرنا ھوگا۔تقریب میں سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز بچوں عائشہ خلیل، زنیرہ عرفان،کشف نور،امنہ امین،عائشہ عرفان،مرتضی عرفان، فیضان اصف،حنظلہ عمران،فاطمہ راشد،ارحم حاشر، نور العین ودیگر طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر ادارہ چوہدری محمد عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کے لیے والدین اور اساتذہ کے مابین باہمی ربط تعاون لازمی عنصر ہے۔ فیڈرل سائنس سکول علاقے کی تعلیمی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرتا رہے گا۔ تقریب میں والدین، اساتذہ کے علاؤہ والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں انہیں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔