ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ: محکمہ لائیو اسٹاک ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ
ٹھٹھ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ: محکمہ لائیو اسٹاک ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ حکومت کے صوبائی وزیر رئیس محمد علی خان ملکا نی کی خصوصی ہدایات پر مویشیوں کو مختلف وبائی بیماریوں سے بچانے کے لیے پری مون سون رین فلڈ ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے ٹھٹھہ کا دورہ کیا اور یکم اپریل سے جاری مہم کا معائنہ کیا۔انہوں نے مختلف دیہات، جن میں محمد حسین شیخ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، کا دورہ کیا اور مال مویشی پالنے والے افراد اور محکمہ کے عملے سے ملاقاتیں کرکے جاری مہم کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے جھڑک اور ٹھٹھہ کی مویشی ڈسپنسریوں کا بھی معائنہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی۔
اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک ٹھٹھہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض وگن، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد علی مغل، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بریڈنگ ڈاکٹر منیر جعفرانی، ڈاکٹر راشد اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت اور لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی وزیر محمد علی خان ملکا نی کی جانب سے پورے سندھ میں مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جو مہم یکم اپریل سے شروع کی گئی ہے، وہ ایک بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت مویشیوں کو گل گھوٹو، نڑی پلیٹ، پھیپھڑوں کی بیماری، سردی ماتا اور پتی والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسین اور ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے باعث مویشی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ اب تک ضلع ٹھٹھہ میں جھڑک کے 44 دیہات، ٹھٹھہ تعلقہ کے 53 دیہات اور میرپور ساکرو کے 37 دیہات سمیت کئی علاقوں میں ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے۔انہوں نے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں اور مویشی پالنے والوں کو شکایت کا کوئی موقع نہ دیں۔ انہوں نے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی تعریف بھی کی اور کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول صوبائی وزیر محمد علی ملکا نی کے اضلاع ہیں جہاں ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔آخر میں انہوں نے مویشی پالنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے جانوروں کو بروقت ویکسین لگا کر بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔