8

*پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار*

*پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار*

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی برقرار ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے، پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں