صدر زرداری کی وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت، دہشتگردی کی گھناؤنی قسم قرار دیدیا۔
صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے محفوظ رہنے پراطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے واشنگٹن ڈی سی میں کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر آصف زرداری نے فائرنگ کے واقعے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کےمحفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی کی گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔