لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) بچوں کے حقوق کے ماہر افتخار مبارک کی ادارہ استحکام شراکتی ترقی (ایس پی او) لاہور آفس آمد کے موقع پر ایس پی او پنجاب کے ہیڈ شاہنواز خان کے ساتھ ایک اہم اور خصوصی نشست منعقد ہوئی۔
نشست کے دوران سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص پنجاب میں بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین، ان کے مؤثر نفاذ اور درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر افتخار مبارک نے بچوں کے تحفظ، تعلیم اور فلاح و بہبود کے حوالے سے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔
ایس پی او پنجاب کے ہیڈ شاہنواز خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نشست میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ایک محفوظ اور بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]