October 28, 2026

جھنگ: محکمہ صحت حکام کا میرٹ لسٹ میں مبینہ ردو بدل، امیدوار 2018 میں سیکورٹی گارڈ نوکری سے محروم ہوگیا

20240924_054201

جھنگ: محکمہ صحت حکام کا میرٹ لسٹ میں مبینہ ردو بدل، امیدوار 2018 میں سیکورٹی گارڈ نوکری سے محروم ہوگیا

نا اہل ہونے والا امیدوار مشاہد حسین چھ سال کی مسلسل کوششوں سے انکوائری مکمل کروانے میں کامیاب ہو گیا

محکمہ صحت کی ریکروٹمنٹ کمیٹی نے بدنیتی سے مشاہد حسین کو میرٹ میں نظر انداز کیا۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ

محکمہ تعلیم کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ نے محکمہ صحت کی مبینہ ریکارڈ ٹیمپرنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا

سی ای او ایجوکیشن نے شکایت کنندہ اور صحت کے حکام دونوں کو ذاتی سماعت کرکے انکوائری رپورٹ مرتب کی

مشاہد حسین کی تاریخ پیدائش میں ٹیمپرنگ اور سرٹیفکیٹس کے نمبر شامل نہ کرکے بھرتی سے محروم رکھا گیا۔ رپورٹ

محکمہ صحت نے معاملے کو الجھایا تو انکوائری سی ای او ایجوکیشن کو سونپی گئی۔ مشاہد حسین

2018 میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے عمل میں میرٹ لسٹ میں ردوبدل کے الزام پر انکوائری ہوئی۔

مشاہد حسین نے میرٹ لسٹ اور دستاویزی ثبوت فراہم کر کے ساری صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

ڈی سی محمد عمیر نے آزادانہ اور غیر جانبدار انکوائری کے لیے ذمہ داری سی ای او ایجوکیشن کو سونپی تھی۔

پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری نے بھی اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔