*ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب دور حاضر کے ایک عظیم مذھبی سکالر ہیں* جمعہ 27 ستمبر 2024 تحریر و تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب دور حاضر کے ایک عظیم مذھبی سکالر ہیں*
جمعہ 27 ستمبر 2024
تحریر و تحقیق:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
احمد دیدات صاحب نے بہت عرصہ قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جب پہلی بار سنا تھا تو پیشن گوئی کی تھی کہ
He will be a super Ahmad Dedat in the future.
اور احمد دیدات صاحب کی یہ پیشن گوئی سو فی صد درست ثابت ہوئی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب جیسے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
میرا یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب دور حاضر کے ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال صاحب ہیں۔
مجھے یہ فخر ہے کہ اس بندہ ناچیز نے ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کو سعودی علماء کی حرمین الشریفین کی انچارج ٹیم سے متعارف کرانے میں مدد کی باقاعدہ ان کی میٹنگ ارینج کروائی اور اس میٹنگ کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کو سعودی عرب میں سرکاری مہمان کا رتبہ دیا گیا اور ان کو ویزے سے آزادی کا پروانہ بھی دیا گیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب سے ہماری الریاض میں متعدد ملاقاتیں رہی ہیں۔
*ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کی علماء حرمین الشریفین سے ملاقات*
یہ غالبا” 1995 کی بات ہے جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کو سعودی عریبیہ میں بہت کم لوگ جانتے تھے .اس زمانے میں میں سعودی عریبیہ کی الریاض ریفائنری کے ٹریننگ یونٹ میں جاب کرتا تھا جس کے انچارج حرمین الشریفین کے ایک ممبر عبدالعزیز الشویمر صاحب ہوا کرتے تھے۔
ہمارے ایک دوست حیدراباد دکن کے بشارت جمیل صاحب ہوا کرتے تھے وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے بتلایا کہ ڈاکٹر صاحب الریاض تشریف لا رہے ہیں تو ہم یہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے حرمین الشریفین کے ساتھ ان کا ایک ملاقات کروا دی جائے۔ میں نے کہا یہ ہو جائے گی۔
کیونکہ عبدلعزیز شویمر صاحب میرے اچھے دوست اور ایک شفیق باس تھے اور پاکستانی کمونٹی میں میرا احترام کرتے تھے۔
میں فورا اٹھا اور جا کر عبد العزیز الشویمر سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کو آپ جانتے ہیں یا ان کے بارے میں کچھ سنا ہے؟
انہوں نے کہا۔۔نام تو سنا ہے لیکن کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔
میں نے کہا کہ وہ الریاض تشریف لا رہے ہیں اور میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ ان کی ایک ملاقات حرمین الشریفین والوں کے ساتھ کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے پتہ ہونا چاہیے کہ ان کی اہلیت اور قابلیت کیا ہے ۔تو میں نے پوچھا کہ کوئی ویڈیو کییسٹ ڈاکٹر صاحب کی آپ نے دیکھی ہے؟
وہ کہنے لگے۔۔ میں نےکوئی ویڈیو کیسٹ نہیں دیکھی۔ تب میں نے کہا کہ میں آپ کو کچھ ویڈیو کیسٹ مہیا کرتا ہوں۔ آپ اس کو چیک کر لیں۔بشارت جمیل صاحب کو میں نے کہا کہ آپ فورا شہر جائیں اور کچھ کیسٹس ڈاکٹر صاحب کی لے کر آئیں تاکہ عبدالعزیز الشویمر کو سند کے طور پہ دی جا سکیں۔ وہ فورا گئے۔ ریاض شہر ہم سے تقریبا 23 کلومیٹر دور تھا اور وہ وہاں سے 10 سلیکٹڈ کیسٹس لائے۔ اور انہوں نے مجھے دی اور میں نے یہ کیسٹس عبدالعزیز الشویمر صاحب جو ٹریننگ یونٹ کے انچارج تھے اور حرمین الشریفین کے ممبر تھے ان کے حوالے کیں۔ یہ بھی ایک حسن اتفاق ہے کہ اگلے دن حرمین الشریفین کی میٹنگ تھی۔ انہوں نے وہ کیسٹس حرمین الشریفین کے لوگوں کے سامنے رکھ دیں کہ یہ ڈاکٹر صاحب انڈیا کےہیں اور یہ ہمارے کام آسکتے ہیں جب انہوں نے کیسٹس کو دیکھا ۔انہوں نے کہا جی اس کے ساتھ ایک بیٹھک ارینج کر لی جائے۔ انہوں نے اس کے لئے مجھے کہا اور وہ میں نے ایک باقاعدہ میٹنگ ارینج کرا دی۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے ریڈیو الریاض کے لئے ان کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اور آن ایئر چلایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نےایک اور پروگرام سلمان سینٹر الریاض میں ارینج کیا کہ یہ ڈاکٹر صاحب کا سعودی عرب میں پہلا پبلک پروگرام حرمین الشریفین کے پلیٹ فارم سے تھا۔
یہ ڈاکٹر صاحب کا پہلا بڑا پروگرام تھا جو سعودی عریبیہ میں ہوا اور اس میں تقریبا کوئی 2 ہزار کے قریب لوگ جمع ہو گئے تھے۔ وہ دن سو آج کا دن وہ حرمین الشریفین کے ساتھ بالکل جڑ گئے اور جتنی دفعہ بھی وہ سعودی عربیہ گئے وہ سعودی حکومت کے مہمان ہوا کرتے ہیں اور حرمین الشریفین کے پلیٹ فارم سے پروگرام وہاں کیا کرتے ہیں۔۔۔
*مجھے فخر ہے کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کو سعودی عریبیہ میں انٹروڈیوس کرایا۔
اور جس کی وجہ سے وہ سعودی عرب میں اتنے فیمس ہوئے کہ عرب و نان عرب سب ان کو سنتے تھے اور ان کو سرکاری مہمان کے طور پر پذیرائی ملتی۔
میں ممنون ہوں جناب عبدلعیز الشویمر کا اور علماء حرمین الشریفین کا کہ جن کے تعاون کی وجہ سے آج ڈاکٹر ذاکر نائک صاحب دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔
جناب احمد دیدات صاحب کی وہ دعاء اور پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی۔
It was very true that he is now super AHMAD DEDAT.
اللہ تعالی جس کو چاہے عزت دے۔
یا اللہ تعالی ہمارے ہاں بھی اچھے مذھبی سکالرز پیدا فرما جو قوم کو جوڑیں اور توڑیں نہیں۔
اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی حفاظت فرمائے اور مذید ترقی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333