سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)جائیداد کے تنازع پر جانی دھمکیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ سیشن کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحفظی حکم نامے پر بھی مبینہ طور پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول کے ٹیچر سید عباس علی شاہ ولد سید سکندر علی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جائیداد کے تنازع کے باعث انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی ممتاز علی شاہ، چچا نظیر حسین شاہ اور کزن انور حسین شاہ مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اہل خانہ کی جانوں کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے حکم نمبر 3639/2025 مورخہ 10 نومبر 2025 کے تحت تحفظی حکم نامہ بھی جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود دھمکیوں اور دباؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد کرایا جائے، جبکہ محکمہ تعلیم کے حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ سکھر سے کراچی تبادلے کے لیے دی گئی درخواست پر جلد از جلد عمل کیا جائے تاکہ وہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ زندگی گزار سکیں اور کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]