October 28, 2026

آج پاکستان انقلابی پارٹی کی طرف سے لیبر قومی موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لئے چئیرمین مشتاق احمد سلطان اور آرگنائزر پنجاب آصف علی چوہدری اور وکی بٹ لاہور سے فیصل آباد پہنچے جہاں فیصل آباد کی مقامی قیادت نے عمران نذیر اور شفیق مغل، درجنوں کارکنان نے

IMG-20240921-WA0122(4)

آج پاکستان انقلابی پارٹی کی طرف سے لیبر قومی موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لئے چئیرمین مشتاق احمد سلطان اور آرگنائزر پنجاب آصف علی چوہدری اور وکی بٹ لاہور سے فیصل آباد پہنچے جہاں فیصل آباد کی مقامی قیادت نے عمران نذیر اور شفیق مغل، درجنوں کارکنان نے قائدین کا استقبال کیا۔ پاکستان انقلابی پارٹی کا قافلہ جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچا۔ لیبر قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین اشفاق بٹ اور مرکزی صدر رانا طاہر نے دیگر قائدین کے ہمراہ استقبال کیا اور کارکنان نے مزدور اتحاد زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اپنے خطاب میں آصف علی چودھری اور مشتاق احمد سلطان نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی نے پسے ہوئے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اور حکمران آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے پر جشن منا رہے ہیں۔ آئی پی پیز کی شکل میں حکمران ٹولے نے جس طرح عوام کو لوٹا وہ اب واضح ہو چکا ہے اور اب اس بات کا آڈٹ ہونا چاہئے کہ کس کس جماعت کے رہنماؤں نے اس لوٹ کھسوٹ میں کتنا کتنا حصہ وصول کیا۔ انہوں نے مزدوروں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انقلابی پارٹی، مزدور محاذ اور لیبر قومی موومنٹ مل کر مزدوروں کے استحصال کے خلاف جدوجہد کریں گی۔