7

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* * عنوان: صدر آصف زرداری کی صدارت خطرے میں* *کالمکار : جاوید صدیقی*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

* عنوان: صدر آصف زرداری کی صدارت خطرے میں*

*کالمکار : جاوید صدیقی*

کچھ سچی کچھ جھوٹی خبر تو خبر ہوتی ہیں، ذرائع بھی دھوکہ کھا سکتے ہیں لیکن حالات و واقعات اور زمینی کیفیت لوگوں کو سمجھنے کیلئے کافی ہوتی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے حالات سے نہ صرف عرب امارات بلکہ دنیا متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ پاکستان بھی شدید برے معاشی صروتحال سے دوچار رھا ھے جو تاحال جاری ہے۔ پیٹرول گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ایک عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ھے جبکہ پاکستانی اشرفیہ اور ایلیٹ طبقہ پر جوں کا توں اثر نہ ہوا کیونکہ یہ مالی بوجھ صرف عوام پر لاد دیا گیا جو ماضی کی روایت بھی رہی ھے ۔۔۔۔ معزز قارئین!! میرے کچھ دوستوں نے ایسی خبر دی کہ میں ہکا بکا رہ گیا نجانے اس خبر میں کس قدر سچائی ھے یہ ریاستی ادارے ہی بہتر جان سکتے ہیں، معزز قارئین آصف زرداری نے صدر پاکستان ہونے کے باوجود مشکل وقت میں ذاتی فائدے کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کی جس کا علم ریاست کو ہوگیا، اس کے بعد انھیں ان کے کرتوت کے تمام ثبوت دیکھا کر اہم ملکی معاملات سے دور کردیا گیا، حال ہی میں ایران اور امریکہ کی کشیدگی کے دوران جب ایران نے اپنا دفاع کرتے ہوئے خلیج میں موجود امریکی اثاثوں کو ہدف بنانا شروع کیا تو اس میں دبئی کو بھی لپیٹ میں لیا۔ دبئی میں موجود کاروباری مراکز اور پلازہ کو ہدف بنایا، ہدف بن نے والے کئی پلازے اور عمارتیں ایسی تھیں جس میں زرداری خاندان کا پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ لگا ہوا تھا، زرداری خاندان کو بلآخر اپنے مال کو بچانے کے لئے میدان میں آنا پڑا، ایک طرف بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر دبئی پر ایرانی جوابی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرنا شروع کردی اور امریکا وغیرہ سے حفاظت کی اپیلیں کردیں، جبکہ دوسری جانب آصف زرداری نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لئے دبئی حکومت سے کہا کہ آپ پاکستان سے اپنا قرضہ واپس مانگ لیں تاکہ پاکستان دباؤ میں آ کر ایران پر دباؤ ڈالے اور ایران کو روکے، بحرحال ریاست نے زرداری کے اس گندے اقدام کو سمجھ لیا اور مشکل فیصلہ جو کہ پیٹرول اور دیگر قیمتوں میں اضافہ تھا کر کہ اور کچھ قرضہ دوست ممالک سے جمع کرکے دبئی کو واپس کردیا
اس تمام تناظر میں ایک خدشہ یہ بھی ہے کہ جو پیسہ دبئی نے پاکستان کو دے رکھا تھا وہ سب پاکستان کا ہی پیسہ ہے جو زرداری خاندان نے پاکستان سے لوٹا ہے اور دوبارہ دبئی حکومت کے ذریعے پاکستان منتقل کردیا تھا۔ اس کے بدلے میں زرداری نے دبئی کو یہ یقین دھانی کروائی تھی کہ آپ اس کام میں میرا ساتھ دیں اس کے بدلے میں، میں کراچی کو تباہ حال شکل میں رکھ کر دبئی کو آگے لے جانے کا موقع آپ کو فراہم کروں گا، اور ڈیل ہوگئی تھی جبکہ دوسری جانب زرداری وفاق میں اور اسٹیبلشمنٹ کے سامنے خود کو وفاقی رہنما ثابت کرتے رہے جبکہ پیٹھ پیچھے سندھی قوم پرستوں کے ذریعے ریاست کو بلیک میل کرتے رہے، زرداری نے وفاق کے سامنے چھے کینال منصوبے کی رضا مندی ظاہر کی اور دوسری جانب قوم پرستوں کو مال دے کر اس منصوبے کے خلاف میدان میں بھیج دیا، یہ چال بھی ریاست نے ثبوت کے ساتھ بھانپ لی اور ایسی تمام دیگر وجوہات کی بنا پر ریاست نے اب زرداری کو گھر بھیجنے کی تیاری کرلی ہے، اس ہی کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کا وزیر اعظم بن جانے کا خواب بھی ختم کردیا گیا ہے، یہی تمام وجوہات ہیں کہ جن کے باعث زرداری خاندان کو منظر سے ہٹادیا گیا ہے اور بہت جلد سندھ بھر اور کراچی سے بھی انھیں کمزور کردیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ امید ہے کہ ذہین فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کو ترقی دلانے کے اپنے عزم میں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔ معزز قارئین!! اگر اس خبر میں سچائی ھے تو میں سمجھتا ھوں کہ ریاست پاکستان کو ہر اُس شخص کو گرفت میں لاکر عوام کے سامنے بناء خوف و خطر ثبوتوں کیساتھ سرے عام پیش کرنا چاہئے تاکہ جنہیں عوام اس حد تک چاہتی ہیں کہ بس نہ ہو پوجنے لگ جائیں۔ آج کے دور میں لازم ھے کہ ہر انسان میں اچھے اور برے خواص موجود ہیں بس کسی میں حد سے زیادہ برے خواص جسم و روح پر غالب رہتے ہیں تو کسی میں حد سے زیادہ اچھے خواص جسم و روح پر غالب اور کسی میں دونوں متوازن۔ لیکن ایک ایسی خواص جو ظاہری اچھی لیکن پوشیدہ انتہائی بری ہوتی ھے جسے اللہ اور اس کے حبیب ﷺ نے انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا ھے وہ ھے منافقت جو آج امت مسلمہ اور خاص طور پر پاکستانیوں میں کثیر تعداد میں پائی جاتی ھے، منافقت ایمان کو چاٹ جاتی ھے اور اسے کہیں کا نہیں چھوڑتی یہی وجہ ھے کہ مسلمان منافقت سے بچنے کیلئے ہمہ وقت دعا کرتا ھے کیونکہ منافقت انتہائی زہریلا فتنہ بھی ھے جو شیطان و دجال کے ہتھیاروں میں خاص اور اہم ترین ھے۔ اب ذرا تحقیق توجہ اور غور ضرور لیجئے گا کہ ھم جس نظام جمہوریت میں رہتے ہیں جہاں پر سیاست کی حکمرانی ھے وہ کس قدر منافقت شدہ ھے اور دین محمدی ﷺ کی مخالف ۔۔۔۔ سوچئے ذرا !!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں