5

بہا ولنگر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا تھانہ صدر بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد

بہا ولنگر

ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا تھانہ صدر بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد
تفصیلات کےمطابق ڈی پی او محمد عمران نے تھانہ صدر بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل ابرار احمد اور ایس ایچ او تھانہ بھی موجود تھے،ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جاتا ہے۔بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ کا وزٹ کیا، SIPS پروٹوکولز چیک کیے۔جہاں ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات پرآنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ ڈی پی او نے خدمت مرکز بہاولنگر کا بھی وزٹ کیا جہاں عملے کو ہدایات دی گئیں کے آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں، اور ترجیح بنیادوں پر ان کے مسائل کو حل کریں۔
(پبلک ریلیشن آفیسر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں