نوابشاہ میں “عظمتِ شہداء و عزمِ وفا کانفرنس”، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر شاندار مجلسِ عزا منعقد
(رپورٹ: انور عادل خانزادہ )
نوابشاہ میں شیعہ علماء کونسل نوابشاہ کے زیرِ اہتمام “عظمتِ شہداء و عزمِ وفا کانفرنس” اور مظلومِ جہاں کے مدافع و سرپرست، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں امام بارگاہ یادگارِ کربلا میں ایک پروقار مجلسِ عزا منعقد کی گئی۔
اس اہم کانفرنس اور مجلسِ عزا میں نامور علماء کرام، خطباء، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس سے تاریخی محقق علامہ سائیں بخش مناظری، بزرگ عالمِ دین علامہ کرم علی حیدری، مولانا کفایت حسین کریمی، مولانا غلام سرور شریعتی، مولانا عطا حسین چانڈیو، مولانا دلدار حسین پرہیار، مولانا قمر عباس نجفی، زوار محمد حسین چانڈیو، سرور احمد قریشی، مولانا افتخار آرائیں، مولانا مشتاق مری سمیت دیگر علماء اور ذاکرین نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی بھی قوم کی بقا، عزت اور استحکام کی ضامن ہوتی ہیں۔ شہداء نے اپنے خون سے حق و باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی اور امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف ثابت قدم رہنا ہی حقیقی وفاداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں دنیا کی مظلوم اقوام کو ایک مضبوط، باوقار اور مؤثر آواز ملی ہے، اور آج بھی مظلوم قومیں ان کی بصیرت افروز رہنمائی سے حوصلہ اور سمت حاصل کر رہی ہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں شہداء کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے کردار اور عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم ان کے راستے کے سچے پیروکار ہیں۔ اتحاد، بصیرت اور استقامت ہی وہ بنیادیں ہیں جن کے ذریعے معاشرے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ رہبرِ معظم کی جدائی ایک بڑا نقصان ہے، تاہم ان کا فکر، نظریہ اور مزاحمتی مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کی قیادت نے امتِ مسلمہ کو حق اور مزاحمت کا واضح راستہ دکھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم کے خاندان اور وابستگان، خصوصاً حضرت آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای، مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی سطح پر ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
اس عظمت سے بھرپور “عظمتِ شہداء و عزمِ وفا کانفرنس” میں خادم پرہیار، سید فوٹل شاہ، فیاض لیکھی، امداد جلباڑی، غلام عباس سیال، سلامت ساجدی، اعجاز مری، سید مشتاق شاہ، جاوید راہو، مشتاق احمد چانڈیو، علی بخش لنڈ سمیت بڑی تعداد میں مومنین اور عزاداروں نے شرکت کی۔
آخر میں نيازِ امام حسینؑ تقسیم کی گئی جبکہ مجلسِ عزا کا اختتام دعاؤں اور امتِ مسلمہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا۔
*یونیورسٹی روڈ نہ بننے کے سوال پر شرمندگی ہوتی ہے، اب تو میمز بھی بن گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرائے بڑھانے کا اعلان*
*دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 7 پمپ آج سے 48 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے، پانی کی شدید قلت کا خدشہ*
*آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں*