5

بہاولنگر () ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں

بہاولنگر () ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم (RCMS) کے حوالے سے ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ میں وکلاء کمیونٹی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
تربیتی نشست میں شرکاء کو RCMS کے مؤثر استعمال، مقدمات کے اندراج، سماعتوں کی مانیٹرنگ اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جدید نظام کے نفاذ سے عدالتی امور میں شفافیت، رفتار اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد نے کہا کہ RCMS کے ذریعے وکلاء اور سائلین کو کیسز کی بروقت معلومات میسر آئیں گی جبکہ مقدمات کے التواء میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سسٹم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور عملی مشق بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں