11

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان) عمرکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان) عمرکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹنڈو محمد خان غوث محمد پٹھان پر مبینہ تشدد کے واقعے کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ عمرکوٹ پریس کلب کے باہر ہونے والے اس احتجاج میں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سینئر صحافی رسول بخش رحمدانی، عمرکوٹ پریس کلب کے صدر غلام محمد کنبھر، سید عمران شبیر شاہ، اسلم مہر اور غلام مصطفیٰ مہر، کانجی مل رکھیسر، وقاص خان یوسفزئی، ھرچند ساگر سمیت دیگر نے کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر کھلا حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر پر تشدد نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ قانون کی عملداری پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری، شفاف اور غیرجانبدار کارروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ صحافی برادری نے مراد علی شاہ، شرجیل انعام میمن اور سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ٹنڈو محمد خان غوث محمد پٹھان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت کے تحفظ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں