رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
میرپورخاص سے ایک اہم اور چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص آفس کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے 39 معطل پولیس اہلکاروں کے نام شامل ہیں، جن پر منشیات فروشی کی سرپرستی، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے سنگین الزامات ہیں۔
وی او (Voice Over):
ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں پر منشیات کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری اور جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ روابط رکھنے کے الزامات ہیں۔
فہرست میں شامل اہلکاروں کا تعلق ضلع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر سے بتایا جا رہا ہے، جہاں حالیہ عرصے میں منشیات اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوامی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاکہ ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اور شفاف کارروائی کی جائے تاکہ پولیس کے ادارے پر عوام کا بھیاعتماد بحال ہو سکے۔
رپورٹ کمیرہ میں ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
*یونیورسٹی روڈ نہ بننے کے سوال پر شرمندگی ہوتی ہے، اب تو میمز بھی بن گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرائے بڑھانے کا اعلان*
*دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 7 پمپ آج سے 48 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے، پانی کی شدید قلت کا خدشہ*
*آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں*