سکھر(بیورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام تعلقہ سٹی سکھر جنرل سیکریٹری قاری لیاقت علی مغل نے یوسی 5جئے شاہ ٹاﺅن کمیٹی نصرت کالونی نمبر 5نزد اولیاءپرانا سکھر کے علاقہ مکینوں کی جانب سے علاقے میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے23روزہ جدوجہد کے بعد پانی بحالی پر تمام علاقہ معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اپنے حقوق کیلئے میدان میں کھڑے ہو جائے تو انشاءاللہ عوام کے تمام جائز حقوق ان کی دہلیز پر حل ہونگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ، جاری کردہ بیان میں قاری لیاقت علی مغل کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی لائن میں آ ٹھ دس اینٹیں کس طرح گئیں اس صاف شفاف تحقیق ہونی چاہیے تاکہ غفلت برتنے والے کو سخت سے سخت سزادی جائے کیونکہ اس میں عوام کو تکلیف اور انتظامیہ کا بڑا نقصان ہوا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ مکینوں کیلئے ایک مسئلہ اور ایک سوال مزید موجود ہے علاقے کیلئے لطیف پارک میں لگایا گیا بوسٹر ابتک بحال نہیں ہو سکا ہے لہذا اسے بحال کر کے علاقہ مکینوں کو مزید درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]