6

سکھر (بیورورپورٹ) گورنر سندھ جناب نہال ہاشمی نے سکھر پہنچ کر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر نعیم بدر قریشی سے ملاقات کی۔

سکھر (بیورورپورٹ) گورنر سندھ جناب نہال ہاشمی نے سکھر پہنچ کر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر نعیم بدر قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نعیم بدر قریشی کے والد اور تنظیم کے جنرل سیکریٹری مرحوم بدر رفیق قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں چھوٹے تاجروں کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جو مشکل سے پُر ہوگا۔اس موقع پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سکھر کی تاجر برادری کو یاد رکھا۔گورنر سندھ نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔اس موقع پر تنظیم کے عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ مولانا عثمان فیضی، سینیئر نائب صدر فیاض خان، جنرل سیکریٹری جنید شیخ، جوائنٹ سیکریٹری شہریار راجپوت، فنانس سیکریٹری عرفان قریشی، غریب آباد کے صدر عبدالرشید قریشی، کریانہ پنسار کے جنرل سیکریٹری خواجہ فاروق، گرین مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر کاشف جھنڈا، بندر روڈ کے عمر راجپوت، ملک عبدالعزیز، شکارپور روڈ کے عدنان راجپوت اور لیاقت چوک کے جنرل سیکریٹری یعقوب اجمیری سمیت مقامی تاجر برادری کے افراد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں