سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے پنوعاقل میں تنظیمی عہدیداران کا اعلان،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلع سکھر کے صدر گوہر خان کھوسو اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری گل فرحان مہر کی مشاورت سے پاکستان تحریک انصاف پنو عاقل کیلئے عہدے داروں کا چناﺅ اجلاس انصاف ہاﺅس ملٹری روڈ سکھر میں منعقد ہوا اور متفقہ طور پر پاکستان تحریک انصاف پنوعاقل تعلقہ کے لیے تنظیمی عہدیداران کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سہیل احمد اندھڑ کو صدر، مکھن خان جتوئی کو سینئر نائب صدر، عبدالقیوم اندھڑ اور محمد یعقوب بلو نائب صدور ، نیاز احمد کلہوڑو کو جنرل سیکریٹری، سجاد علی چنہ کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور نجیب اللہ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،تاج محمد قاضی اور آصف علی چاچڑ کو جوائنٹ سیکریٹری، زاہد حسین جتوئی کو انفارمیشن سیکریٹری، ظہیر احمد چاچڑ کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری جبکہ گلزار احمد بھیو کو فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی و سٹی عہدیداران اور کارکنان سردار مقصود خان کورائی، شاہ مردان جتوئی، طارق کمبوہ، نعمان شیخ، جنید قریشی، عبدالمجیب انصاری، اقرار کھوسو، چاچا نثار ابڑو، آغا نوید کاکڑ، طارق حسین، اسد اللہ خان، ناصر سرکی، ساجد حسین، آصف پنھور سمیت دیگر موجود تھے ، پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلع سکھر کے صدر گوہر خان کھوسو و دیگر نے پاکستان تحریک انصاف پنو عاقل تعلقہ کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی تنظیمی ٹیم پارٹی کو مزید فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]