6

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر شہر کے مختلف علاقوں سمیت نیو گوٹھ سکھر میںبڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقہ

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر شہر کے مختلف علاقوں سمیت نیو گوٹھ سکھر میںبڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقہ معززین و سماجی رہنماﺅں توفیق بندھانی ، مبین بندھانی ، راشد بندھانی ، کاشف بندھانی ، عمران بندھانی و دیگر کی قیادت میں نیو گوٹھ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے خلاف نعریبازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس کی زیر پرستی شہر بھر میں آکڑا پرچی ، جواء، گٹگا ،ماوا ، منشیات و دیگر مضر صحت اشیاءکھلے عام فروخت ہو رہی ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ تھانہ اے سیکشن پولیس کے کرپشن میں ملوث اہلکاروں رانا ستار اور سکندر شیخ نے بھتہ وصولی کے بعد نیو گوٹھ سکھر میں منشیات ، جواء،آکڑا پرچی ، گٹگا، ماوا و دیگر مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ سماجی برائیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد سماجی رہنماﺅں اور علاقے کے معززین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں اور پولیس کیساتھ ملکر جھوٹے کیس در ج کرنے کی دھمکی دیکر حراساں کرتے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے نیو گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خلاف موثر اقدامات کرتے ہوئے ملوث افراد اور ان کی سرپرستی میں ملوث افرادکے خلاف بھرپور کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں