8

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل کے دورے کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج خود اس کمپلینٹ سیل میں موجود ہوں، جہاں ایک جدید، مربوط اور شفاف نظام کے تحت عوامی شکایات کو باقاعدہ درج کر کے فوری طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ ان کا بروقت اور مو¿ثر ازالہ یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کے یہ صرف ایک دفتر نہیں بلکہ ایک ایسا مو¿ثر پلیٹ فارم ہے جہاں ریاست براہِ راست اپنے شہریوں کی آواز سن رہی ہے اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ اقدام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وڑن اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی متحرک قیادت کا عملی مظہر ہے، جس کے تحت حکومتی نظام کو مکمل طور پر عوامی خدمت کے لیے فعال کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کے حکومتِ سندھ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے ہر شکایت کی ریئل ٹائم ٹریکنگ کر رہی ہے، تاکہ نہ صرف فوری حل ممکن ہو بلکہ اداروں کی کارکردگی بھی مسلسل بہتر بنائی جا سکے،اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات کے تحت حکومتی ترجمانوں اور اسپیشل اسسٹنٹس ٹو چیف منسٹر کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں، تاکہ وہ خود یہاں موجود رہ کر عوامی مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ اس کمپلینٹ سیل کو ایک ون ونڈو سہولت کے طور پر استوار کیا جا رہا ہے، جہاں شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ایک ہی پلیٹ فارم پر فوری رسائی، رہنمائی اور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، ہر شکایت کو نہ صرف درج کیا جا رہا ہے بلکہ اس کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے جب تک مسئلہ مکمل طور پر حل نہ ہو جائے،آخر میں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کے یہ نظام ایک جوابدہ، شفاف اور عوام دوست حکومتی ڈھانچے کی بنیاد رکھ رہا ہے، جہاں شہریوں کی سہولت، تحفظ اور ریلیف ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں