November 17, 2026

سکھر: تیزاب ہلاک کیس میں مجرم قرار پانے والے ملزم کو سزائے موت

Screenshot_2026-04-23_193947

سکھر: تیزاب ہلاک کیس میں مجرم قرار پانے والے ملزم کو سزائے موت

سکھر(بیورورپورٹ)مقامی عدالت نے تیزاب پھینک کر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حاجی محمد مگسی کو سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ون سکھر جج پردیپ کمار کی عدالت نے یہ تاریخی فیصلہ جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق، سال 2022 میں سکھر کے فریکل ہَل کالونی کے قریب سول اسپتال سکھر کے علاقے میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ملزم حاجی محمد مگسی نے دوستی نہ رکھنے کے جرم میں نوجوان محمد عامر مگسی کے گھر میں گھس کر اس پر تیزاب پھینک کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے والد رکشا ڈرائیور محمد امین مگسی کی درخواست پر تھانہ جی سی سی سیکشن میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ون سکر جج پردیپ کمار کی عدالت میں ہوئی۔ استغاثہ کی طرف سے ایڈووکیٹ شبیر علی بوزدار اور ایڈووکیٹ سلیم مگسی نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے ملزم کو انتہائی سخت سزا دینے کی استدعا کی۔ جبکہ ملزم کے وکیل راض محمد خان بجاراݨی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو سیاسی بنیادوں پر اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے اور عدالت سے اسے باعزت بری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل سننے اور مقدمے میں شامل تمام ضروری شہادتوں اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آج جاری ہونے والے فیصلے میں عدالت نے ملزم حاجی محمد مگسی کو نوجوان محمد عامر مگسی کے قتل کے جرم میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ شہر سکھر میں تیزاب ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات کے خلاف ایک اہم عدالتی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔