اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیز کے نامور سینیئر صحافی سردار مراد علی خان ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی وائس چیئرمین منتخب ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ منفرد اسلوب کے کالم نگار اور سینیئر صحافی سردار مراد علی خان کے بطور ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی وائس چیئرمین کے انتخاب کا صحافتی حلقوں کی طرف سے زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔ سردار مراد علی خان ورلڈ کالمسٹ کلب کے بانیان میں شامل ہیں اور کالم نگاروں کی نمائندہ عالمی تنظیم کے قیام سے اب تک مرکزی سینیئر نائب صدر کی حیثیت سے ورلڈ کالمسٹ کلب کو منظم اور متحرک بنانے کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ صحافتی حلقوں کی طرف سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ قومی صحافت کے سرمایہ ء افتخار سردار مراد علی خان ورلڈ کالمسٹ کلب کو دنیا بھر میں مزید منظم اور متحرک کرنے کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں ، بصیرت اور لیاقت کا بخوبی استعمال کریں گے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]