8

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں دیسی شراب بٹھی برسٹ

ٹھٹھ رپوٹ
عبدالعزیز شیخ

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں
دیسی شراب بٹھی برسٹ
24 گٹکا فروش / مٹیریل سپلائر، 5 منشیات فروش سمیت 29 ملزمان گرفتار

134 کلو گٹکا مٹیریل، 3540 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 ویگنار کار، 1 سوزوکی پک اپ، 3 موٹر سائیکل، 550 گرام چرس، 20 لیٹر، 172 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج.ٹھٹہ پولیس کی جانب سے گٹکا و منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھتے ہوئےایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپیکٹر فدا خاصخیلی بمعہ اسٹاف نے ساکرو شھر میں کامیاب کارروائیاں کرکے 3 منشیات فروش ملزم ندیم ولد اللہ بچایو ملاح کو 550 گرام چرس، داد محمد عرف دادو ولد انگو شورو، محمد حسن ولد محمد سومار ماپھڑ کو 22 بیگز دیسی شراب اور 7 گٹکا فروش ملزمان عبدالطیف ولد اللہ بچایو خاصخیلی، محمد اسماعیل ولد محمد خان کنبھار، صاحب خان ولد محمود کاتیار، محمد اشرف ولد محمد خان شورو، طالب ولد اسماعیل شورو، ایاز ولد علی محمد کنبھار، گل فرید ولد محمد عمر کنبھار کو 550 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر شھزاد الیاس بمعہ اسٹاف نے گھارو کے قریب کامیاب کارروائیاں کرکے ویگنار کار نمبر BNT-669 اور سوزوکی پک اپ نمبر CD-5228 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 ملزمان نعمان ولد عبدالرحیم میمن کو 89 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پڑیاں گٹکا ماوا اور نواز علی ولد غلام حسین ملاح کو 15 کلو گٹکا مٹیریل 200 پڑیاں گٹکا ماوا اور سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر ریاض مھیسر بمعہ اسٹاف نے دانداری کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر کامیاب کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان عبدالرزاق ولد محمد لالانی ملاح، ابو طالب ولد سومار انڑ کو 150 بیگز، 20 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا مزید کارروائیاں کے دوران 4 گٹکا فروش ملزمان اسماعیل ولد عبدالشکور میمن، سھراب ولد رستم پاتنی، مبارک ولد غلام سرور چانڈیو، حسن ولد محمد عیسیٰ کاتیار کو 975 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔اس کے علاؤہ تھانہ ٹھٹہ، مکلی، کیٹی بندر، گھوڑاباڑی، جھمپیر، کینجھر اور دہابیجی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 11 شیر نواز ولد بیر خان تھیم، علی اکبر ولد عرس شیخ، ممتاز علی ولد پنھوں خاصخیلی، ذوالفقار ولد محمد عثمان کنبھار، گل حسن ولد امین چاندیو، صالح محمد ولد سومار آتھو، محمد خان ولد صدیق خاصخیلی، غلام قادر ولد محمد حسن میمن، محمد عارب ولد صدیق میمن، منظر عرف بابو ولد ممتاز پکیڑو، عرس عرف کوڈو ولد احمد میربحر کو گرفتارکرلیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے 2165 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ایکٹ، نارکوٹکس ایکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں