7

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے پیش نظر بچوں کے داخلہ کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ نورپورتھل میں آفیسرز تعلیم کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ظہیر عباس بھٹی ، ملک قیصر عباس کھارا ، ایکس ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد آصف خان نیازی اور عامر خان بلوچ ، ٹیچرز رہنماؤں ایم اللہ دتہ جاوید، نگاہ حسین بھٹی ، ڈاکٹر ملک محمد سلیم کھارا اور ملک حاجی محمد اقبال اعوان نے بھی خطاب کیا ۔ دوران تقریب آفیسرز اور ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ نقابت کے فرائض سجاد رضا بھٹی نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔
قبل ازیں مہمانان گرامی کی آمد پر سکول انتظامیہ کی طرف سےان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں