15

لاہور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا دوسرا سالانہ گیٹ ٹو گیٹر پروگرام کا آغاز۔

لاہور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا دوسرا سالانہ گیٹ ٹو گیٹر پروگرام کا آغاز۔

اس تقریب کا بنیادی مقصد ریٹائرڈ افسران اور عملے کے درمیان آپس میں محبت،اتفاق اور پرانی یادیں تازہ کرنا ہے۔

لاہور (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اپنے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے دوسرے سالانہ گیٹ ٹو گیٹر پروگرام کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ایک یادگار موقع فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام 3 مئی 2026 کو دوپہر 12 بجے ڈی گیٹ ہوٹل، لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد ریٹائرڈ افسران اور عملے کے درمیان آپس میں محبت، اتفاق اور پرانی یادیں تازہ کرنا ہے، تاکہ سابقہ ساتھی ایک دوسرے سے ملاقات کر سکیں اور اپنے مشترکہ تجربات کو یاد کریں۔ منیر احمد بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ گیٹ ٹو گیٹر پروگرام گزشتہ سال کی کامیابی کے بعد دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے۔ تمام ریٹائرڈ ملازمین کو کھلے عام دعوت نامہ دیا گیا ہے، اور شرکت کی خواہش رکھنے والوں کو 3 مئی سے پہلے رجسٹریشن کرا لینی چاہیے۔ رجسٹریشن کے لیے تمام دوستوں اور سابقہ ساتھیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈی ڈی خالد صاحب اور منیر احمد بھٹی صاحب سے براہ راست رابطہ کریں۔ یہ تقریب نہ صرف تفریحی سرگرمیوں اور محفلوں پر مشتمل ہوگی بلکہ سکیورٹی فورس کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔ مزید منیر احمد بھٹی صاحب نے بتایا کہ یہ پروگرام ہمارے ریٹائرڈ برادران کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو یاد کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں ان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ریٹائرڈ ملازمین اس موقع پر ضرور شریک ہوں تاکہ ہمارے درمیان بھائی چارہ مزید مستحکم ہو۔تقریب میں لائیو میوزک، روایتی کھانوں اور دلچسپ تقریبات شامل ہوں گی، جو ماحول کو مزید گرم جوش بنائیں گی۔ اگر آپ بھی ASF کے ریٹائرڈ ملازم ہیں تو فوری طور پر رابطہ کریں اور اس یادگار دن کا حصہ بنیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈی ڈی خالد صاحب یا منیر احمد بھٹی صاحب سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں